صوبہ پنجاب میں اسکولوں اور مدارس کے لئے پرائمری سطح پر یکساں نصاب نافذ

نیوز ڈیسک

وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی منظوری سے صوبہ پنجاب میں اگلے تعلیمی سال سے پرائمری کلاسز کے لئے یکساں نصاب نافذ کر دیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے پی سی ٹی بی کے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے منظوری کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق نصاب تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں اور دینی مدارس میں نافذ العمل ہوگا

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز تمام سکولوں میں سنگل نیشنل کریکولم کے نفاذ کی پابند ہوں گی

واضح رہے کہ یکساں قومی نصاب اور درسی ماڈل کتب وفاقی حکومت نے تیار کیں ہیں، جبکہ تیاری کے مراحل کے دوران تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close