گڈاپ کی دیھ لنگھیجی اور سکھن ندی میں لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن

نیوز ڈیسک

ضلع ملیر میں قبضہ مافیا کو لگام دینے کے لیے ڈپٹی کمشنر ملیر گھنور لغاری کی ہدایات پر اینٹی انکروچمنٹ فورس نے بھاری مشینری کے ہمراہ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی 13 ایکڑ قیمتی زمین سے قبضہ خالی کروا لیا گیا۔

پہلی کارروائی گڈاپ کی دیھ لنگھئجی میں لینڈ کی گئی. لینڈ مافیا کے خلاف اس آپریشن کی نگرانی اسٹنٹ کمشنر گڈاپ اور مختیار کار نے کی۔

سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے اونے پونے داموں بیچنے والے قبضہ مافیا کے خلاف یہ آپریشن ڈپٹی کمشنر ملیر گھنور خان لغاری کی ہدایات پر  کیا گیا، انکروچمنٹ فورس نے بھاری مشینری کے ہمراہ اراضی پر قابضین کے خلاف آپریشن کیا

دوسری کارروائی سکھن ندی میں کی گئی اور ندی میں غیر قانونی طریقے سے تعمیر کی گئی دیواریں اور مکانات مسمار کر دیے گئے۔

سکھن ندی میں قبضہ مافیا کے خلاف کیے گئے آپریشن کے دوران 18 ایکڑ سرکاری زمین سے قبضہ خالی کروا لیا گیا

ڈپٹی کمشنر ملیر کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ کی اراضی پر کسی بھی قبضہ مافیا کو ہرگز قابض نہیں ہونے دیں گے چاہے وہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو، عوام کو بھی چاہیے کہ وہ قبضہ مافیا کے لالچ میں نہ آئیں اور پلاٹ یا جگہ خریدنے سے پہلے مختیار کار آفس سے زمین کی تصدیق ضرور کروا لیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close