تعلیمی اداروں کی مرحلہ وار بحالی ﮐﺎ آغاز، نویں تا بارہویں جماعت تک تدریسی عمل شروع

نیوز ڈیسک

ملک بھر میں کورونا وائرس وبا کی دوسری لہر کے سبب 26 نومبر سے بند تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کی مرحلہ وار بحالی کا عمل شروع ہوگیا ہے جس کے تحت نویں سے بارہویں جماعت کے لیے تدریسی عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں کئے گئے فیصلوں کی روشنی میں ملک بھر میں تقریباً دو ماہ تک تعلیمی ادارے بند رہنے کے بعد نویں سے بارہویں جماعت تک تعلیمی سلسلہ آج سے بحال ہو گیا۔ تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی قرار دیا گیا ہے جس پر سختی سے عمل کروایا جا رہا ہے۔ طلبہ کو سماجی فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسرے مرحلے میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک تدریسی عمل شروع کیا جائے گا، جبکہ یونیورسٹیاں بھی یکم فروری سے ہی کھولی جائیں گی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close