افریقہ سے ٹڈی دل حملے کا خطرہ، تازہ صورتحال کیا ہے

ویب ڈیسک

اطلاعات کے مطابق ملک میں رواں سال مسلسل ٹڈی دل حملوں کے بعد اب افریقہ سے ٹڈی دل حملوں کا خطرہ کم ہو گیا ہے.

ﺍس سلسلے میں ﻧﯿﺸﻨﻞ ﻟﻮﮐﺴﭧ ﮐﻨﭩﺮﻭﻝ ﺳﯿﻨﭩﺮ ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ‘ﮨﺎﺭﻥ ﺁﻑ ﺍﻓﺮﯾﻘﮧ’ ﺳﮯ ﺻﺤﺮﺍ کی ﭨﮉﯾﻮﮞ ﮐﮯ ﺣﻤﻠﻮﮞ ﮐﺎ ﺧﻄﺮﮦ ﮐﻢ ﮨﻮﮔﯿﺎ ﮨﮯ.

لوکسٹ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان کی ﺣﮑﻮﻣﺖ ﮐﻮ ﺍﻗﻮﺍﻡ ﻣﺘﺤﺪﮦ ﮐﮯ ادارے ﻓﻮﮈ ﺍﯾﻨﮉ ﺍﯾﮕﺮﯾﮑﻠﭽﺮﻝ ﺁﺭﮔﻨﺎﺋﺰﯾﺸﻦ ﮐﯽ جانب ﺳﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﺌﯽ ﻭﺍﺭﻧﻨﮓ نہیں ملی ﮨﮯ

لوکسٹ کنٹرول سینٹر کے ذرائع نے کہا ہے کہ وارننگ نہ ملنے کے باوجود ﻓﻮﮈ ﺍﯾﻨﮉ ﺍﯾﮕﺮﯾﮑﻠﭽﺮﻝ ﺁﺭﮔﻨﺎﺋﺰﯾﺸﻦ ﻧﮯ خبردار رہنے اور حفاظتی انتظامات کرنے کا کہا ہے

حکام کا کہنا ہے کہ ہم ﺍﯾﻒ ﺍﮮ ﺍﻭ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ روزانہ کی بنیاد پر "ﮨﺎﺭﻥ ﺁﻑ ﺍﻓﺮﯾﻘﮧ” ﻣﯿﮟ ﺻﻮﺭﺗﺤﺎﻝ ﮐﯽ ﮐﮍﯼ ﻧﮕﺮﺍﻧﯽ کر رہے ہیں. اگر ٹڈی کی ﮐﺴﯽ ﺑﮭﯽ ﻗﺴﻢ ﮐﯽ ﻧﻘﻞ ﻣﮑﺎﻧﯽ ﮐﯽ ﺳﺮﮔﺮﻣﯽ نظر آئی تو ہم کاشتکاروں کو فوری طور پر پیشگی خبردار کریں گے

ﺳﯿﻨﭩﺮ ذرائع کے مطابق ﮐﮧ فی الحال ﭘﻨﺠﺎﺏ ﺍﻭﺭ کے پی کے ﻣﯿﮟ ﭨﮉﯼ موجود نہیں ہے، جب کہ ﺳﻨﺪﮪ ﺍﻭﺭ ﺑﻠﻮﭼﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ اب بھی اس کی موجودگی کی اطلاعات ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close