ویرات کوہلی نے کیریئر میں ایک اور بڑا سنگ میل عبور کرلیا

ویب ڈیسک

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنے کیریئر کا ایک اور بڑا سنگ میل عبور کر لیا

ویرات کوہلی سچن ٹنڈولکر کے بعد اپنے ملک میں دس ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے کرکٹر بن گئے ہیں ، ٹنڈولکر نے بھارت میں 14192 انٹرنیشنل رنز 313 اننگز کے دوران 50.32 کی اوسط سے بنائے تھے، جس میں 42 سنچریاں بھی شامل تھیں جبکہ ویرات کوہلی نے صرف 195 اننگز میں 10ہزار 2 رنز مکمل کرلیے ہیں، اس دوران ان کی اوسط 61.74 رہی جبکہ انہوں نے اپنے ملک میں 32 سنچریاں اسکور کیں

ٹنڈولکر نے اپنے ملک میں 52.67 کی اوسط سے 7216 ٹیسٹ رنز اسکور کیے جبکہ کوہلی نے 64.31 کی ایوریج سے 43 میچز میں 3730 رنز بنائے ہیں۔ اس طرح ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کو کہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close