فارماسيوٹیکل مافیا، کورونا علاج کی ادویات عام آدمی کی قوتِ خرید سے باہر

ویب ڈیسک

ملک بھر میں کورونا کے علاج میں معاون ادویات شہریوں کی قوتِ خرید سے باہر ہوگئی ہیں
ملک میں کورونا کے علاج میں معاون متعدد ادویات نہ صرف عام شہریوں کی قوتِ خرید سے باہر ہیں بلکہ یہ ادویات مارکیٹ میں با آسانی دستیاب بھی نہیں، اس وقت کورونا وبا کے علاج میں معاون دوا ایکٹمرا 80 ملی گرام کی فی وائل قیمت 15874روپے، ایکٹمرا 200 ملی گرام کی فی وائل قیمت 39689 روپے ہے
ریمڈیزیور انجکشن فی وائل 5680 روپے کا ہے۔ ڈیکاڈران 4 ملی گرام انجکشن (ڈیکسامیتھازون) کی قیمت فی 25 ایم ایل 528 روپے ہے، ایزومیکس (ایزیتھرومائسین) 250 ملی گرام 20 کیپسول کی قیمت519 روپے ہے، نیوڈیکس انجکشن ون ایم ایل25 ایم ایل 250روپے کا ہے، ڈیکسامیڈرون انجکشن، ڈی کورٹ انجکشن، ڈیکسارائڈ انجکشن، ڈی سون انجکشن،کینیڈکس ، ڈی ڈران انجکشن بھی کورونا خلاف موثر مگر مہنگے ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close