پنجگور میں سیلاب نے تباہی مچادی

ویب ڈیسک

پنجگور میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی ہے

تفصیلات کے مطابق تسپ کے علاقے ایراپ ، ڈمب، جنگل ،سراوان و مختلف جہگوں میں گزشتہ شب سیلاب نے تباہی مچا دی ہے

اب تک کی اطلاعات کے مطابق دو افراد جانں بحق اور کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں

مقامی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ گاؤں کے گاؤں منہدم ہوگئے ہیں اور ہر کئی مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں، جب کہ کئی ایک مقامات پر گاڑیاں بھی دیواروں تلے دب گئی ہیں

علاقہ مکینوں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا اور سب کھلے آسمان تلے بے آسرا سرکاری امداد کےمنتظر ہیں

مقامی افراد نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے ہے کہ جلد از جلد امدادی ٹیمیں، کھانے پینے کی اشیا اور خیمے و دیگر ضروریات زندگی کی چیزیں روانہ کریں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close