اگر آپ سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں مہنگائی ہے، تو یہ ضرور پڑھیں!!

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : حال ہی میں جاری ہونے والی ایک تحقیقی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں سگریٹ کی قیمتیں خطے میں سب سے کم ترین سطح پر ہیں

ایک حالیہ تحقیقی مطالعے بعنوان ’’پاکستان میں سگریٹ اور تمباکو مصنوعات کے لیے قیمت میں اتار چڑھاؤ اور مائکرو لیول کے اعداد و شمار سے متعلق شواہد‘‘ میں پالیسی سازوں نے استدعا کی ہے کہ ملک میں تمباکو مصنوعات پر ٹیکس میں اضافہ یقینی بنایا جائے، تاکہ سگریٹ کو نوجوانوں کی قوت خرید سے باہر کیا جا سکے

تحقیقی مطالعے میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان میں تمباکو کی صنعت ملک میں سگریٹس ہر ٹیکس میں اضافے کی مخالفت کر رہی ہے جس سے قیمتیں بڑھ سکتی ہیں اور اس حوالے سے یہ دلائل دیئے گئے ہیں کہ غیر قانونی تجارت کے ساتھ تمباکو کی کھپت غیر مستحکم رہ سکتی ہے ، لیکن اس ضمن میں ملک کو یقینی طور پر ٹیکس کی آمدنی سے محروم ہونا پڑے گا

تازہ ترین مثال 2017ع کی ہے جب اس صنعت نے  اپنے من پسند اور سازگار ٹیکس قوانین حاصل کر نے کے لیے ایک تین درجے پر مبنی ٹیکس نظام متعارف کروایا گیا اور سگریٹ برانڈز کے لیے ان تینوں درجوں کی کے حوالے سے کوئی واضح حکمتِ عملی مرتب نہیں کی گئی

اس کے نتیجے میں، دوسرے درجے کے برانڈز کو انڈسٹری کے ذریعہ تیسرے درجے(انتہائی کم ترین فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح کے ساتھ)منتقل کردیا گیا، جس سے سگریٹ کی قیمتیں کم ہو گئیں

تحقیقی مطالعے میں کہا گیا ہے کہ پالیسی سازی کے نقطہ نظر سے حکومت کی جانب سے تین درجے والے ٹیکس ڈھانچے کا تعارف اور اس کے بعد سگریٹ کی فروخت میں اضافے سے تمباکو کی مانگ کی قیمتوں میں اضافہ کے ان نتائج کی توثیق ہوتی ہے۔ اس حوالے سے پاکستان میں  مردوں اور خواتین کے  مابین  ٹوبیکو استعمال کرنے کی شرح بالترتیب 32.4 فیصد اور 5.7 فیصد ہے

رپورٹ میں مزید کہا کہ پاکستان نے پہلے ہی سے تمباکو کنٹرول سے متعلق عالمی ادارہ صحت کے فریم ورک کنونشن برائے ٹوبیکو کنٹرول 2055ع پر دستخط کردیئے ہیں اور اس کے بعد سے متنوع ٹیکسوں کی متعدد پالیسیاں متعارف کروائی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close