ویرات کوہلی کی طرف سے رونالڈو کی طرح پریس کانفرنس میں کوکا کولا کی بوتلیں نہ ہٹانے پر مداح برہم

ویب ڈیسک

نئی دلی : انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی طرف سے  پریس کانفرنس کے دوران کوکا کولا کی بوتلیں نہ ہٹانے پر کرکٹر کے مداحوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا ہے

یاد رہے کچھ روز قبل معروف پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنے سامنے رکھی کوکا کولا کی بوتلوں کو ہٹا کر ان کی جگہ پانی کی بوتل رکھ دی تھی۔ رونالڈو کے چند سیکنڈ کے اس عمل سے کوکا کولا  کمپنی کو حصص کی قیمتوں میں کمی سے چار ارب ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑا تھا

کرکٹر ویرات کوہلی خود کو کرسٹیانو رونالڈو کا بڑا فین سمجھتے ہیں۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2021 کے فائنل میں پریس کانفرنس کے دوران ویرات کوہلی کے سامنے کوکا کولا کی بوتلیں رکھی گئیں، ان کے مداح توقع کر رہے تھے کہ ویرات کوہلی بھی رونالڈو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بوتلیں ہٹا دیں گے، تاہم کرکٹر نے ایسا نہیں کیا

پریس کانفرنس کے بعد مداحوں نے ٹوئٹر پر ویرات کوہلی کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور ان پر خوب تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے انہیں پیسوں کا پجاری قرار دیا. سوشل میڈیا صارفین نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ ویرات، رونالڈو کے جعلی مداح ہیں

دوسری طرف بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر اپنی 2007ع میں ریلیز ہونے والی مقبول ترین فلم ’جب وی میٹ‘ کے سین کی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ ہاتھ میں پانی کی بوتل پکڑ کر کہہ رہی ہیں ’کولا، سوڈا سب اپنی جگہ پر ہیں، پر پانی کا کام پانی ہی کرتا ہے‘

کرینہ نے یہی لائن اپنی انسٹا اسٹوری میں بھی لکھی اور لوگوں کو پانی کی افادیت اور اہمیت سے آگاہ کیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close