آبائی شہر میں لیونل میسی سے مداحوں کی محبت کا انوکھا اظہار

ویب ڈیسک

”کسی دوسری کہکشاں اور میرے پڑوس سے۔“ یہ الفاظ ارجنٹائن کے اسٹار فٹ بالر لیونل میسی کے آبائی علاقے کی اس عمارت کی دیوار پر تازہ بنائی گئی ان کی پینٹنگ کے نیچے لکھے گئے ہیں، جہاں میسی کا بچپن گزرا

میسی کی یہ دیوقامت پینٹنگ ایک چار منزلہ عمارت کی دیوار کے ایک سرے پر بنائی گئی ہے، جو ارجنٹائن کے وسطی صوبے سانتا فے کے سب سے بڑے شہر روساریو کے نواح میں لابہادا نامی قصبے میں واقع ہے۔ اس عمارت کے سامنے وہ پرائمری سکول ہے جہاں میسی نے ابتدائی تعلیم حاصل کی

پینٹنگ بنانے والے آرٹسوں میں سے ایک مارلن زوریاگا نے کا کہنا ہے کہ میسی کے بارے میں ہماری سوچ، عزت اور پیار کے اظہار کے لئے روساریو میں اس سے بہتر کوئی طریقہ نہیں

چودہ میٹر بلند اور آٹھ میٹر چوڑے اس فن پارے کی جمعرات کو نقاب کشائی کی گئی۔ تصویر میں میسی کی داڑھی ہے اور انہوں نے قمیص نہیں پہن رکھی جبکہ ان کے ساتھ ایک چھوٹی تصویر بنائی گئی ہے، جس میں وہ ایک گیند کو اچھالتے ہوئے نظر آتے ہیں

پینٹنگ میں بنائی گئی تصویر میں میسی نے گلے میں جوتے لٹکا رکھے ہیں، جن کے تسمے آپس میں بندھے ہوئے ہیں۔ ایک جوتے کا رنگ سیاہ اور دوسرے کا سنہری ہے۔ یہ جوتے ان کے رکارڈ چھ ’گولڈن شوز‘ کی عکاسی کرتے ہیں، جو انہوں نے یورپ میں سب سے زیادہ گول کرنے پر حاصل کیے

بارسلونا لیجنڈ کو جدید دور کے بہترین فٹبالر سمجھا جاتا ہے۔ وہ سپین کی لالیگا میں ریکارڈ آٹھویں مرتبہ گول کرنے والے سرکردہ کھلاڑی رہے ہیں

ارجنٹائن کی فٹ بال ٹیم کے کپتان اس وقت برازیل میں ہونے والی فٹ بال چیمپیئن شپ کوپا امریکہ میں اپنی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ چیمپیئن شپ کے دوران گروپ کے مرحلے میں تین گولز کے ساتھ وہ سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹ بالر رہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close