کل سے ملک بھر میں مون سون بارشوں کے آغاز کی پیشگوئی

اسلام آباد : کل سے ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کا آغاز ہوگا

محکمہ موسمیات نے کل ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کے آغاز کی پیشگوئی کردی ہے اور بتایا ہے کہ اگلے ہفتے کے دوران مون سون بارشوں کی شدت میں اضافہ متوقع ہے

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ہوائیں رواں ہفتے کے آخر میں شدت کے ساتھ کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں داخل ہوں گی

محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے بدھ کے دوران کشمیر اسلام آباد، راولپنڈی اٹک چکوال میں آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی. اس دوران صوبہ پنجاب کے شہروں جہلم، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، ناروال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر اور لیہ میں بھی آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار سے بدھ کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سوات، بونیر، شانگلہ، مانسہرہ ایبٹ آباد و ہری پور میں آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، اس دوران مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، کرم، لکی مروت، ٹانک، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان کے علاوہ گلگت بلتستان کے اضلاع غذر، استور، دیامر، اسکردو، ہنزہ، نگر، گانچھے اور کھرمنگ میں بھی آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ جب کہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ پیر سے بدھ کے دوران ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، ساہیوال، بہاول نگر، بہاولپور، رحیم یار خان، سبی، کوہلو، لورالائی، بارکھان، سکھر، جیکب آباد، تھرپارکر، سانگھڑ اور میرپورخاص میں بھی آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، اور اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے بدھ کے دوران شدید بارش کے باعث کشمیر گلگت بلتستان، ہنجاب اور خیبر پختونخوا کے برساتی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، جب کہ رواپنڈی، گجرانوالہ، پشاور، لاہور اور فیصل آباد کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، اور اس دوران آندھی کے باعث بھی نقصان کا اندیشہ ہے، تاہم ان بارشوں کے باعث بارانی علاقوں میں پانی کی کمی دور ہونے اور پانی کے ذخائر میں بہتری کا امکان ہے، اور گرمی کی شدت میں بھی خاطر خوا کمی ہوگی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close