اگلے 24 گھنٹوں میں مختلف شہروں میں شدید بارش اور بلوچستان میں طغیانی کا خدشہ

سنگت ڈیسک

محکمہ موسمیات نے آج اور کل پاکستان کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں اور ندی نالوں میں طغیاتی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

جمعے کو محکمہ موسمیات نے آج اور کل (جمعہ اور ہفتہ) بلوچستان کے علاقوں بارکھان، کوہلو، سبی، نصیر آباد، دالبدین اور خضدار میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں ندی نالوں میں طغیانی پیدا ہونے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بلوچستان، سندھ، جنوبی پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ پہاڑوں پر برفباری بھی متوقع ہے۔

تین فروری کو بھی بارشوں اور برفباری کا زور بلوچستان میں ہی دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

کل یعنی ہفتے کے روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے، گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

تین فروری کو بھی بارشوں اور برفباری کا زور بلوچستان میں ہی دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

سندھ کے دارالحکومت کراچی میں جمعہ کو بوندا باندی/بارش کے امکانات ہیں، بحیرہ عرب میں شروع ہونے والی ہلکی بارش کے بادلوں کا ایک ٹکڑا اس وقت روشنیوں کے شہر کو متاثر کر رہا ہے اور بارشیں ہو رہی ہیں۔ یہ بارش کچھ گھنٹوں میں کم ہو جائے گی تاہم بارش کے مزید پیچ آج شہر کو متاثر کر سکتے ہیں اور 3-4 فروری کو شہر میں بارش کے بہتر امکانات ہیں۔

پاکستان میں متوقع رواں سال کے اب تک کے طاقتور ترین مغربی سلسلے کے ابتدائی اثرات بلوچستان کی ساحلی پٹی پر مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں وسطی سطح کے بادل تشکیل پارہے ہیں جو کراچی میں بارش برسا سکتے ہیں۔ کراچی میں ہفتے کو سازگار صورتحال کے تحت گھن گرج کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے موسم کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، مری اور استور میں بارش ہوئی جبکہ اس سے ایک روز قبل اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی تھی۔

سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں ریکارڈ کی گئی۔ بالاکوٹ میں دو، کشمیر، گڑھی ڈوپٹہ میں ایک، گلگت بلستتان، استور میں ایک اور مری میں بھی ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

سب سے زیادہ برفباری مری اور اس کے بعد استور میں ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close