براڈ شیٹ کے سربراہ کے انجم ڈار سے متعلق مزید اہم انکشافات

نیوز ڈیسک

براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے انجم ڈار نامی شخص سے متعلق مزید اہم انکشافات کئے ہیں

لندن میں عدالتی فیصلہ پبلک ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ انجم ڈار نے مجھے رشوت کی پیشکش کی تھی، میرے پاس اس کا گواہ موجود ہے

براڈ شیٹ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے انجم ڈار کی شناخت کنفرم کرنا میری ذمہ داری نہیں تھی، انجم ڈار نے نواز شریف کے ساتھ ذاتی رہائش گاہ کی تصاویر دکھائیں، یہی نہیں ملاقات میں انجم ڈار نے ٹیلیفون پر نوازشریف سے مزید معلومات و ہدایات بھی لیں، تاہم انہوں نے کہا کہ انجم ڈارسے متعلق میری بات الزام ہے تا وقت یہ کہ عدالت میں ثابت ہو

کاوے موسوی نے بتایا کہ میری انجم ڈار سے دو ملاقاتیں ہوئی، پہلی ملاقات میں اس نے رشوت کی آفر نہیں کی، دوسری ملاقات میں انجم ڈار نے مجھے رشوت کی آفر کی، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مجھے نواز شریف پر الزام لگانے کی ضرورت نہیں، پاکستانی سپریم کورٹ نے نواز شریف کو حکومت سے باہر پھینکا

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے براڈ شیٹ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عدالت نے ہزاروں کاغذات کا مشاہدہ کیا، عدالت نے نیب اور حکومتی عہدیداروں سے سوالات پوچھے، ایسا فیصلہ نہیں دیکھا جس میں حکومت کو سازش کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہو، ہر پاکستانی کو عدالتی فیصلہ پڑھنا چاہیے، ساتھ ہی پاکستان کی نئی حکومت سے کہوں گا کہ وہ بھی اس فیصلے پر غور کرے

موسوی کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی عدالتوں کی ساکھ ہے اور یہ غیرجانبدار ہیں، ہمیں پتہ تھا نیب نے معاہدہ توڑا، عدالت نےکہا جان بوجھ کر توڑا ہے، ہمیں پتہ تھا غیر قانونی کام ہوا، عدالت نےکہا براڈشیٹ کے خلاف سازش کی گئی، نیب نے ان لوگوں سے فراڈ کیا جنہیں کرپشن ڈھونڈنے کے لئے لائے تھے، میں نئی تحقيقات کے لئے نئی کمپنی بناؤں گا تا کہ چیزیں واضح ہوں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close