نیٹ فلکس، 14سال تک اپنے خاندان کو قتل کرنے والی خاتون کی سیریز سے تاریخ رقم

ویب ڈیسک

نیٹ فلکس پر ’کری اینڈ سائنائیڈ‘ نامی سیریز نے تاریخ رقم کر دی ہے، جو چودہ سال تک اپنے خاندان کے مختلف افراد کو باری باری زہر دے کر قتل کرنے والی خاتون کی حقیقی کہانی پر مبنی ہے۔

نیٹ فلکس کی ڈاکو منٹری سیریز ’کری اینڈ سائنائیڈ‘ دل دہلا دینے واے موضوع پر بنی بے حد سنسنی خیز سیریل ہے، جس کے سامنے آنے کے بعد بھارتی شہر کیرالا میں سب سے پراسرار قتل کیس جولی جوزف کیس پر بحث شدت اختیار کر گئی ہے، جس کی حقیقی کہانی بے حد دلخراش سمجھی جاتی ہے۔

آج سے پانچ سال قبل 2019 میں جولی جوزف نامی ایک خاتون کو اسپیشل انوسٹیگیشن ٹیم نے گرفتار کیا، جس نے اپنے خاندان کے چھ افراد کا اندوہناک قتل کیا۔ مقتولین میں ملزمہ کی ساس، سسر، شوہر اور دو سالہ بیٹی بھی شامل تھے جنہیں سائنائیڈ کا زہر دیا گیا تھا۔

تحقیقات کے دوران یہ انکشاف سامنے آیا کہ جولی جوزف این آئی ٹی کالج میں پروفیسر کے عہدے پر خدمات سرانجام دے رہی تھیں اور سلسلے وار قتل میں بہت سے لوگوں نے ان کا ساتھ دیا، جن میں ان کے قریبی دوست ایم ایم میتھیو کا نام بھی شامل ہے۔

اپنی ہی بیٹی اور شوہر سمیت خاندان کے چھ افراد کو چودہ سال تک صبر سے انتظار کر کے باری باری موت کے گھاٹ اتارنے والی جولی جوزف کے کیس نے پورے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا۔ کہا جاتا ہے کہ جولی جوزف نے جائیداد کے حصول اور ناجائز رشتوں کے لئے یہ قتل کیے۔

اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر کری اینڈ سائنائیڈ دی جولی جوزف کیس نامی ڈاکومنٹری 22دسمبر کو ریلیز کی گئی۔ جولی جوزف اصل میں کون تھی؟ اپنے سسرال والوں کو کیوں قتل کیا اور ایسے ہی دیگر متعدد سوالات کے جوابات اس سیریز میں دئیے گئے ہیں۔

دنیا کے 360 ممالک میں ٹاپ 10 میں شامل ہونے والی ڈاکومنٹری ’کری اینڈ سائنائیڈ‘ نے شہرت کی دوڑ میں شاہ رخ خان کی جوان اور ہالی ووڈ کی ایکوامین جیسی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ ڈاکومنٹری کی ہدایات نیشنل ایوارڈ جیتنے والے کرسٹو ٹیمی نے دی ہیں۔

سترہ سال میں گھر کے چھ افراد کو قتل کرنے والی ملزمہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close