جدید دور کی کرامت، اب سموسے بھی ”ڈجیٹل“ ہو گئے!

نیوز ڈیسک

اگرچہ مختلف چیزوں یا پروڈکٹس کی شناخت کے لیے سیریل نمبر نہایت ہی اہم ہوتے ہیں، لیکن کیا اپ یہ سوچ سکتے ہیں کہ یہی نمبر اگر کھانے پینے کی اشیا پر لگادیا جائے اور وہ بھی سموسوں پر، تو کیسا رہے گا

ایسا ہی کچھ شمالی بھارت کے شہر گڑ گاؤں کے رہائشی نتیش مشرا کے ساتھ ہوا۔ ان کی جانب سے کی گئی سیریل نمبر والے سموسوں کی پوسٹ آن لائن کافی وائرل ہوئی ہے

نتیش مشرا کا کہنا ہے کہ انہوں نے سموسے منگوانے کے لیے آرڈر کیا، جب سموسے آئے تو ان پر سیریل نمبر لگے ہوئے تھے

نتیش مشرا کی اس پوسٹ سے انٹرنیٹ صارفین خوب محظوظ ہوئے اور دلچسپ تبصرے کیے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ایک پوسٹ کو 9 لاکھ سے زیادہ لائیکس اور سیکڑوں ریٹویٹس اور تبصرے موصول ہوئے ہیں

تصاویر میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ دو سموسے شانہ بشانہ رکھے گئے ہیں اور چار حروف تہجی کا سیریل نمبر دونوں کے نچلے حصے پر ابھرا ہوا ہے

ٹوئٹر صارف نے اپنی مزاحیہ پوسٹ میں لکھا ہے کہ سموسے پیش کرنے کے نئے انداز نے ٹویٹر صارفین کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی ہے، جس میں ہم ٹیکنالوجی سے چلنے والی دنیا کی طرف اشارہ کرتے ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close