نیب سے سزا یافتہ 15 مختیارکار اور تپیدار پوسٹنگ سے فارغ

نیوز ڈیسک

کراچی : نیب کے ریڈار پر آنے کے بعد حکومت سندھ کی ہدایات اور سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سندھ ریونیو بورڈمیں فرائض انجام دینے والے نیب مقدمات میں سزا یافتہ یا ضمانت پر رہا  پندرہ مختیار کاروں، تپیداروں، رجسٹراروں ، جونیئر کلرکوں اور سروے تپیداروں کو پوسٹنگ سے فارغ کر دیا گیا ہے

ان ملازمین کو بورڈ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، یہ رپورٹ اب سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائی جائے گی

جن ملازمین کو پوسٹنگ سے ہٹایا گیا ہے ان میں مختیارکار عبدالرشید کاکا، مختیار کار غلام عباس سدھایو، مختیارکار اسد اللہ سولنگی، مختیارکار علی اکبر پنہیار، مختیارکار ممتاز علی چنا، مختیارکار عبدالحمید کٹو، سب رجسٹرار شاہد رضا شاہ، سب رجسٹرار عبدالجبار شیخ، جونیئر کلرک رجسٹریشن ونگ اللہ ڈنو ملاح، جونیئر کلرک رجسٹریشن ونگ شکیل احمد میمن، تپیدار غلام سرور کالادی، سروے تپیدار اعجاز احمد سپیو ، تپيدار میر برکت علی ٹالپر، تپیدار منشی غلام یاسین اور تپیدار عبدالعزیز سومرو شامل ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close