صدر نے سابق وزیراعظم کے انتقال کی خبر دی اور پھر معذرت کر لی

نیوز ڈیسک

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیے جانے اور وہاں انتہائی نگہداشت میں رکھے جانے کہ خبریں تو گزشتہ 24 گھنٹوں سے زائد سے زیرگردش تھیں تاہم پیر کے روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان کے انتقال پر اظہار افسوس سے متعلق ٹویٹ کی جس کے بعد یہ اطلاع فوری طور پر عام ہو گئی کہ میرظفراللہ جمالی انتقال کر گئے ہیں۔

ﺻﺪﺭ ﻣﻤﻠﮑﺖ ﻋﺎﺭﻑ ﻋﻠﻮﯼ ﻧﮯ ﭨﻮﺋﭩﺮ ﭘﺮ ﺳﺎﺑﻖ ﻭﺯﯾﺮﺍﻋﻈﻢ ﻣﯿﺮ ﻇﻔﺮ ﷲ ﺧﺎﻥ ﺟﻤﺎﻟﯽ کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے ﺗﻌﺰﯾﺘﯽ ﺑﯿﺎﻥ ﺟﺎﺭﯼ ﮐﯿﺎ ﺗﺎﮨﻢ ﮐﭽﮫ ﮨﯽ ﺩﯾﺮ ﺑﻌﺪ ﺍﺳﮯ ہٹا ﺩﯾﺎ

کچھ دیر بعد اپنی ﻧﺌﯽ ﭨﻮﺋﭧ ﻣﯿﮟ ﺻﺪﺭ ﻣﻤﻠﮑﺖ ﻧﮯ ﭨﻮﺋﭧ ﮈﯾﻠﯿﭧ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﻭﺿﺎﺣﺖ ﮐﯽ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﻣﯿﺮ ﻇﻔﺮ ﷲ ﺧﺎﻥ ﺟﻤﺎﻟﯽ ﻭﯾﻨﭩﯽ ﻟﯿﭩﺮ ﭘﺮ ﮨﯿﮟ

ﺻﺪﺭ ﻋﺎﺭﻑ ﻋﻠﻮﯼ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﻏﻠﻂ ﻣﻌﻠﻮﻣﺎﺕ ﮐﯽ ﺑﻨﯿﺎﺩ ﭘﺮ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﺍﭘﻨﺎ ﭨﻮﺋﭧ ﮨﭩﺎﺩﯾﺎ ﮨﮯ، ﻣﯿﺮ ﻇﻔﺮ ﷲ ﺧﺎﻥ ﺟﻤﺎﻟﯽ ﮐﮯ ﺍﮨﻞ ﺧﺎﻧﮧ ﺳﮯ ﻣﻌﺬﺭﺕ ﺧﻮﺍﮦ ﮨﻮﮞ۔
ﺻﺪﺭ ﻣﻤﻠﮑﺖ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻋﻤﺮﺟﻤﺎﻟﯽ ﺳﮯ ﺑﺎﺕ ﮐﯽ ہے، جنہوں ﻧﮯ ﺑﺘﺎﯾﺎ ہے ﮐﮧ ﻇﻔﺮ ﷲ ﺟﻤﺎﻟﯽ ﻭﯾﻨﭩﯽ ﻟﯿﭩﺮ ﭘﺮ ﮨﯿﮟ، ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﻣﯿﺮ ﻇﻔﺮ ﷲ ﺟﻤﺎﻟﯽ ﮐﻮ ﺟﻠﺪ ﺻﺤﺖ ﮐﺎﻣﻠﮧ ﻋﻄﺎﺀ ﻓﺮﻣﺎﺋﮯ
سابق وزیراعظم ظفر ﷲ جمالی کے انتقال کی خبر اور تعزیت کا سلسلہ صدر مملکت تک ہی محدود نہیں رہا بلکہ وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے بھی اس سے ملتی جلتی ٹویٹ کی جس پر متعدد صارفین نے توجہ دلاتے ہوئے انہیں بتایا کہ میرظفر ﷲ جمالی کے صاحبزادے کے مطابق ان کے والد حیات ہیں اور وینٹی لیٹر پر ہیں

اس کے علاوہ وفاقی وزیر فواد چوہدری، پنجاب کی معاون برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی اپنی ٹویٹس میں سابق وزیراعظم کے انتقال کی خبر دی اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close