عام پانی کی بوتل میں بیت الخلا سے چالیس ہزار گنا زیادہ بیکٹریا ہو سکتے ہیں!

ویب ڈیسک

ہم اپنی پیاس بجھانے کے لیے پانی کی بوتل خریدنے کے لیے اکثر کسی دکان پر رک جاتے ہیں اور اس پانی کے خطرات کو سمجھے بغیر پانی کی بوتل خرید لیتے ہیں

لیکن یہ خطرات ناقابلِ یقین حد تک زیادہ ہیں، جن کے بارے میں جان کر آپ یقیناً ششدر رہ جائیں گے

حال ہی میں ایک امریکی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ عام پانی کی بوتل میں بیت الخلا سے چالیس ہزار گنا زیادہ بیکٹریا ہو سکتے ہیں!

امریکی نیو یارک پوسٹ کے مطابق ایک نئی تحقیق سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ دوبارہ قابلِ استعمال پانی کی بوتلوں میں ٹوائلٹ سیٹ سے زیادہ بیکٹیریا ہوتے ہیں

محققین نے متعدد پانی کی بوتلوں کو اسکین کیا جو بازار میں فروخت کی جاتی ہیں، اور انہیں متعدد بار استعمال کیا جا تا ہے

مطالعہ کرنے والی ٹیم کو زیادہ تر بوتلوں پر دو قسم کے بیکٹیریا ملے۔ یہ دو اقسام کے بیکٹریا Bacillus cereus اور Gram-negative ہیں ۔ یہ بیکٹیریا اینٹی بائیوٹک کی مزاحمت رکھتے اور معدے کے مسائل کو بڑھاتے ہیں

تحقیق میں یہ بھی پایا گیا کہ اس قسم کے بیکٹیریا کی مقدار عام ٹوائلٹ سیٹ میں پائے جانے والے بیکٹیریا کی اوسط تعداد سے چالیس ہزار گنا زیادہ تھی

ٹیم نے یہ بھی بتایا کہ ان بوتلوں میں کچن کے سنک سے دو گنا زیادہ بیکٹیریا، کمپیوٹر ماؤس سے چار گنا زیادہ بیکٹیریا اور پالتو جانوروں کے پینے کے پیالے سے چودہ گنا زیادہ بیکٹیریا موجود ہیں

امپیریل کالج لندن کے مالیکیولر مائیکرو بائیولوجسٹ ڈاکٹر اینڈریو ایڈورڈز نے وضاحت کی کہ اگر انسانی منہ بڑی تعداد میں اور مختلف قسم کے بیکٹیریا کا گھر ہوسکتا ہے، تو یہ حیران کن بات نہیں ہے کہ پینے کی بوتلیں ان جرثوموں سے بھری ہوئی ہوں

اس تحقیق کے بعد محققین نے مشورہ دیا ہے کہ اپنی بوتلوں کو دن میں کم از کم ایک بار گرم پانی اور صابن سے دھویا جائے اور ہفتے میں کم از کم ایک مرتبہ ایسی بوتلوں کو جراثیم سے پاک کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close