شدید سردی، کے پی کے میں موسمیاتی ایمرجنسی نافذ، کراچی میں بھی پارہ سنگل ڈجٹ تک گرنے کا امکان

نیوز ڈیسک

خیبر پختون خوا میں شدید سردی کے پیش نظر صوبائی حکومت نے ایکسٹریم کولڈ ویدر ایمرجنسی نافذ کر دی ہے

تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلیف نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ صوبے میں انتہائی سرد موسم کی ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے، جس میں بے گھر افراد کو شیلٹر اور کھانا فراہم کیا جائے گا۔

ملک میں کراچی سے لے کر کشمیر تک موسم سرما اپنے پورے جوبن پر ہے، شمالی بلوچستان شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، کوئٹہ میں پارہ نقطہ انجماد سے پانچ ڈگری نیچے آ گیا ہے، جس کی وجہ سے سڑکوں اور پائپ لائنوں میں پانی جم گیا ہے، جب کہ زیارت میں درجہٕ حرارت منفی 8 اور قلات میں منفی 7 ریکارڈ کیا گیا

گلگت بلتستان کے پہاڑ برف سے ڈھک چکے ہیں، بابو سرٹاپ اور چلاس میں برف باری کے ساتھ خون جماتی سردی نے ڈیرے ڈال دیے، محمکہ موسمیات کے مطابق گوپس میں پارہ منفی 8 اور اسکردو میں منفی 7 رکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں بھی سرد ہوائیں چل پڑی ہیں، شہر کا درجہٕ حرارت 11 ڈگری تک گر گیا، محکمہ موسمیات نے سردی کی شدت میں اضافے سے 7 سال کا رکارڈ ٹوٹنے کی پیش گوئی کی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close