لالیگا: 75 برس میں پہلی بار ریال میڈرڈ کے خلاف ایک انوکھا ریکارڈ

ویب ڈیسک

اسپین کی فٹبال لیگ ’لالیگا‘ میں گیرونا کلب نے دفاعی چیمپئن ریال میڈرڈ کو اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے

گیرونا کلب کے کھلاڑی ویلنٹین کسٹیلانوس نے اپنی ٹیم کی جانب سے چار شاندار گول کیے جب کہ مدِ مقابل ریال میڈرڈ کے کھلاڑی دو ہی گول کر سکے

کسٹیلانوس گزشتہ پچھتر برس میں پہلے کھلاڑی ہیں جو لالیگا میں ریال میڈرڈ کے خلاف کسی ایک میچ میں چار گول کر سکے ہیں

اس سے پہلے 1947ع میں رئیل اویڈو فٹ بال کلب کے کھلاڑی ایتھوان ایتواریا نے ریال میڈرڈ کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ کسٹیلانوس گیرونا فٹ بال کلب کے اسٹرائیکر ہیں اور اسپین کی لالیگا لیگ کے اس سیزن میں اب تک گیارہ گول اسکور کر چکے ہیں

دوسری جانب اس میچ سے قبل بالکل آخری لمحات میں ریال میڈرڈ نے اپنے گول کیپر ٹیبو کورٹوا کو اسکواڈ سے نکال لیا تھا جب کہ اس کے اسٹرائیکر کریم بنزما بھی ٹانگ انجری کے سبب دستیاب نہیں ہیں

لالیگا میں گیرونا فٹ بال اب تک کھیلے گئے پانچ میچز میں س پہلی کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے

پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت گیرونا کلب نویں نمبر پر ہے جب کہ دوسری جانب ریال میڈرڈ کو گزشتہ پانچ میچوں میں اس دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے وہ لیگ میں اب تک پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے

بارسیلونا اس بار سب سے زیادہ کامیابیوں کے ساتھ اب تک سرِ فہرست ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close