سبز چائے کے یہ نقصانات جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔۔

ویب ڈیسک

چائے اور خاص طور پر سبز چائے کے کئی فوائد کے بارے میں تو ہم اکثر اوقات پڑھتے ہی رہتے ہیں، لیکن ہر شے کی طرح چائے بھی اگر اعتدال سے استعمال نہ کی جائے تو نقصان کا سبب بن سکتی ہے

سبز چائے میں اینٹی آکسیڈینٹ کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے، جو آپ کو فری ریڈیکل کے نقصان سے بچا کر خلیوں کو صحتمند رکھتی ہے، یہ دماغی افعال کو بہتر بنانے اور وزن کم کرنے میں اپنی مثال نہیں رکھتی، یہی وجہ ہے کہ اسے سپر فوڈ کا درجہ حاصل ہے

تاہم ان فوائد کے ساتھ ہمیں یہ جاننے کی بھی ضرورت ہے کہ سبز چائے کی زائد مقدار صحت کو متاثر بھی کر سکتی ہے

سبز چائے کا اعتدال میں استعمال اضطراب اور تناؤ کی سطح کو کم کرنے میں مفید ثابت ہوتا ہے تاہم اس کا زائد استعمال نیند کی کمی اور اضطراب کا سبب بنتا ہے، جس کے نتیجے میں آپ بے آرامی اور چڑچڑے پن کا سامنا کرتے ہیں

ایک تحقیق کے مطابق سبز چائے کا زائد استعمال جگر کے لیے مضر ہے

سبز چائے کا کثرت سے استعمال خون میں غذا سے آئرن جذب کرنے کی صلاحیت میں خلل کا سبب بنتا ہے، اس طرح جسم میں آئرن کی کمی اور انیمیا کے مسائل جنم لینے لگتے ہیں

زائد مقدار میں سبز چائے پینے سے سر درد شدت اختیار کر سکتا ہے، ایسے افراد جو سر درد کا اکثر سامنا کرتے ہیں، سبز چائے کا زائد مقدار میں استعمال اپنے معالج کے مشورے سے کریں

سبز چائے میں کیفین کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے، اس لیے اس کا زیادہ استعمال دل کی دھڑکن کو متاثر کرتا ہے، جس کے نتیجے میں بلڈ پریشر بڑھ سکتا ہے

سبز چائے میں موجود ٹیننس نامی مرکب معدے کے کچھ ٹشوز کے سکڑاؤ کا سبب بنتا ہے، جس کے نتیجے میں متلی کے ساتھ معدے کے مسائل جنم لینے لگتے ہیں

سبز چائے میں کیفین موجود ہوتا ہے، جو آپ کی پرسکون نیند میں خلل کا سبب بن سکتا ہے۔ ایسے افراد جو بے خوابی کا سامنا کرتے ہیں، سبز چائے پینے سے گریز کریں

سبز چائے بے حد افادیت کی حامل ہے تاہم اس کا اعتدال میں استعمال کسی بھی نقصان کا باعث نہیں بنتا، جبکہ دن بھر میں آٹھ سے زائد کپ غیر محفوظ اور نقصان دہ تصور کیے جاتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close