روز اول سے بحریہ ٹاؤن کراچی کے خلاف صف آرا سندھ انڈیجینئس رائیٹس الائینس کا ہنگامی اجلاس

نیوز ڈیسک

روز اول سے بحریہ ٹاؤن کراچی کے خلاف صف آرا سندھ انڈیجینئس رائیٹس الائینس کا ہنگامی اجلاس مراد میمن گوٹھ ملیر میں منعقد ہوا

اجلاس میں سندھ انڈیجینئس رائیٹس الائینس کے مرکزی رہنماؤں سمیت مختلف سیاسی سماجی کارکنوں اور صحافیوں نے شرکت کی

اس اجلاس میں بحریہ ٹاؤن کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے ملیر کے مقامی لوگوں کے اوپر ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کی گئی اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے گفتگو کی گیی

رہنماؤں نے واضح کیا کہ سندھ انڈیجینئس رائیٹس الائینس کے پلیٹ فارم سے ہم سالوں سے غیر قانونی بحریہ ٹاؤن کے خلاف جہدوجہد کرتے آ رہے ہیں، ہم کل بھی اپنے لوگوں کے ساتھ تھے اور آج بھی اپنے لوگوں کے ساتھ ہیں اور جب تک یہ سندھ دشمن منصوبے جیسے کہ بحریہ ٹاؤن، ڈی ایچ اے اور دیگر ختم نہیں کیئے جاتے ہم جہدوجہد کرتے رہیں گے

اجلاس میں پچھلے کچھ دنوں میں ہونے والے واقعات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یہ آل پارٹیز کانفرنس 23 مئی بروز اتوار دو بجے بحریہ ٹاؤن سے متاثرہ علائقے کاٹھور کے ھادی بخش گبول گوٹھ میں منعقد کی جائے گی، جس میں سندھ کی تمام ہم خیال جماعتوں اور سندھ دوست ساتھیوں کو دعوت دی جائے گی اور ایک مشترکہ لائحہ عمل اور مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا

اس آل پارٹیز کانفرنس کی مزید تفصیلات اور اس کے خدوخال ایک دو دن میں جاری کیئے جائیں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close