کینیڈا کے سابق بورڈنگ اسکول سے 215 بچوں کی اجتماعی قبر برآمد

ویب ڈیسک

اوٹاوا: کینیڈا کے 1978ع میں بند ہونے والے ایک بورڈنگ اسکول سے 215 بچوں کی اجتماعی قبر برآمد ہوئی ہے

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے ایک سابق بورڈنگ اسکول سے اجتماعی قبر برآمد ہوئی ہے جس میں سے 215 بچوں کی باقیات نکالی گئی ہیں۔ یہ اسکول 1978ع میں بند ہوگیا تھا اور برآمس ہونے والی باقیات برٹش کولمبیا کے شہر کملوپس کے طلبا کی ہیں

یہ اسکول برسوں پرانی مقامی ثقافت کے علمبردار اس علاقے کی اصلی اور قدیم نسل کو جدید ثقافت کے تابع کرانے کے لیے بنایا گیا تھا اور یہاں تعلیم حاصل کرنے والے 500 طلبا ایک ہی قدیم مقامی نسل، ثقافت اور تہذیب سے تعلق رکھتے تھے جنہیں اپنی تہذیب و زبان ترک کرنے پر مجبور کیا جاتا تھا

”ملاپس سیکوپیمک فرسٹ نیشن ” کے سربراہ نے اجتماعی قبر کی دریافت کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ماہرین اور کورونر کے دفتر کے ساتھ مل کر بچوں کی اموات کا وقت اور  وجوہات جاننے کے لیے تحقیق کر رہے ہیں

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اس واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے ملک کی تاریخ کے شرمناک باب کی دردناک یاد ہے

برٹش کولمبیا کے شہر کملوپس میں برادری کے سربراہ روزن کیسیمر نے کہا کہ ابتدائی کھوج میں ایک ناقابل تصور نقصان ہوا ہے جس کا اسکول کے انتظامیہ نے کبھی زکر نہیں کیا تھا

واضح رہے کہ 19 اور 20 ویں صدی کے دوران کینیڈا میں حکومت اور مذہبی حکام کے ذریعے چلائے جانے والے بورڈنگ اسکول میں قدیم مقامی نسل سے تعلق رکھنے والے بچوں کو والدین سے زبردستی علیحدہ رکھ کر نئی زبان اور جدید ثقافت اپنانے پر مجبور کیا جاتا تھا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close