کراچی سے گوادر پاکستان کی پہلی اسپیڈ بوٹ ریلی کا 23 نومبر سے آغاز

نیوز ڈیسک

کراچی : سندھ کے دارالحکومت کراچی سے بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر تک پاکستان کی پہلی اسپیڈ بوٹ ریلی 23 نومبر سے شروع ہوگی، اس پانچ روزہ ایونٹ میں دس اسپیڈ بوٹس حصہ لیں گی

پاکستان کی پہلی اسپیڈ بوٹ ریلی کی تقریب رونمائی کراچی میں ہوئی

اس موقع پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر معین خان نے از راہ تفنن کہا کہ بڑی مچھلیاں تو پاکستان سے باہر نکل گئیں، امید ہے ریلی کے شرکا بڑی مچھلی کا شکار کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے

ریلی کے سی ای او احمد معمور عمیمی کا کہنا تھا کہ ریلی کا مقصد بلیو ٹورازم کو فروغ دینا ہے، جس سے پاکستان کا دنیا بھر میں مثبت پیغام جائے گا

اسپیڈ بوٹ ریلی 23 نومبر سے شروع ہوگی، ایونٹ کے اگلے مرحلے میں دبئی، ایران، اور عمان سے بھی شرکا حصہ لیں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close