واٹس ایپ نے اپنی مشکوک نقول سے بچنے کے لیے صارفین کو خبردار کر دیا

ویب ڈیسک

میٹا کی ذیلی ایپلیکیشن واٹس ایپ نے ایپ کے کچھ جعلی ورژن سامنے آنے کے بعد صارفین کے لیے انتباہ جاری کرتے ہوئے صارفین کو کسی مشکل میں نہ پھنسے کے لیے واٹس ایپ کے جعلی ورژن ڈاؤنلوڈ نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے

ذرائع کے مطابق واٹس ایپ کی سائبر سیکیورٹی ٹیم کے سامنے ایسی مشکوک ایپلیکیشنز آئی ہیں، جو واٹس ایپ کی طرح کی خدمات انجام دیتی ہیں۔ یہ سافٹ ویئر گوگل پلے سے ہٹ کر ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے میسر ہیں۔ ان سافٹ ویئر میں ‘Hey WhatsApp’ اور ‘Hey Mod’ اور دیگر نقول شامل ہیں

ایپ کے یہ جعلی ورژن خود کو حقیقی واٹس ایپ ایپلیکیشن جیسا بتا کر صارفین کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

یہی وجہ ہے ک واٹس ایپ کے سربراہ وِل کیٹھ کارٹ نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان جعلی ایپلیکیشنز کو اپنے فونز میں ڈاؤنلوڈ نہ کریں، تاکہ کسی قسم کی سیکیورٹی خلاف ورزی سے بچا جا سکے

سی ای او واٹس ایپ نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ واٹس ایپ کی سائبر سیکیورٹی ٹیم کو ان ایپلیکیشنز میں چھپے ہوئے میل ویئر ملے ہیں جو ‘HeyMods’ کے بنائے ہوئے ہیں

وِل کیٹھ کارٹ نے اینڈرائیڈ ڈیواسز میں نقصان دہ ایپلی کیشنز کے پھیلنے کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر گوگل کو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close
Close