آپریٹنگ سسٹم میں‌ بڑی خرابی، آئی فون صارفین مشکل میں پڑ گئے

نیوز ڈیسک

ان دنوں آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کو آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم میں آنے والی خرابی کے باعث کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویبسائٹ ‘دی ورج’ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی فون کا آئی او ایس 14 آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کو ٹیکسٹ، آئی میسج اور واٹس ایپ میسجز کی وصولی کا علم نہیں ہو پا رہا

رپورٹ کے مطابق آئی او ایس 14 استعمال کرنے والے صارفین نے شکایت کی ہے کہ انہیں پیغامات موصول ہونے کے نوٹیفکیشن موصول نہیں ہو رہے. اس کے علاوہ  دیگر ایپلیکیشنز کی جانب سے نوٹیفکیشن ملنے میں بھی مشکلات کی شکایات سامنے آئی ہیں

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بالخصوص یہ شکایت آئی فون کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے نئے ماڈل استعمال کرنے والے صارفین نے کی ہیں۔ جب کہ آئی فون 12 منی، آئی فون 12، آئی فون 12 پرو اور آئی فون 12 پرومیکس استعمال کرنے والے صارفین کی طرف سے بھی انتظامیہ کو اس مسئلے کی شکایات موصول ہوئی ہیں

علاوہ ازیں پرانے ماڈلز میں آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹ کرنے والے صارفین کو بھی یہی مسئلہ درپیش ہے، انہیں میسج بھیجنے اور موصول ہونے کا بھی علم نہیں ہو رہا

آئی فون صارفین کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ نوٹی فکیشن تو تھرڈ پارٹی کا معاملہ ہے مگر آئی فون کی ڈیفالٹ ایپس کے نوٹیفکیشن کا موصول نہ ہونا اُن کے لیے بڑی پریشانی کا باعث ہے، حتیٰ کہ کچھ کو تو کالز موصول ہونے کا بھی علم نہیں ہو پارہا

دوسری جانب صارفین کی شکایات موصول ہونے پر آئی فون حکام کا کہنا ہے کہ وہ  کوشش کر رہے ہیں کہ جلد سسٹم میں آنے والی خرابی کو دور کیا جائے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close