کرپٹو کرنسی کمپنی ʼکوائن بیس` کی مارکیٹ ویلیو سو ارب ڈالر سے بڑھ گئی

ویب ڈیسک

کرپٹو کرنسی کی خرید و فروخت کرنے والی کمپنی کوائن بیس کی مارکیٹ ویلیو، اسٹاک مارکیٹ میں لسٹنگ ہوتے ہی سوارب ڈالر سے تجاوز کر گئی
کوائن بیس کی ’نصدیق‘ میں لسٹنگ کو کرپٹو کرنسی میں روایتی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی اوراس ڈیجیٹل کرنسی میں سرمایہ کاری کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے
امریکی کمپنی کوائن بیس 2012ع سے بٹ کوائن، لٹ کوائین، ایتھریم اور دیگر کرپٹو کرنسیوں کی خرید و فروخت کر رہی ہے۔  سو سے زائد ممالک میں 56 ملین سے زائد صارفین ڈیجیٹل کرنسی کی خرید و فروخت کے لیے کوائن بیس کو استعمال کر رہے ہیں۔ کوائن بیس کی مارکیٹ ویلیو نے برٹش پیٹرولیم اور اس جیسی دیگر کمپنیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے
اس کمپنی کے اثاثوں میں میں کئی سو فیصد اضافہ کی وجہ بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسیوں کی قیمت میں یکدم ہونے والا اضافہ ہے، جس کا اندازہ رواں سال کے ابتدائی تین ماہ میں ہونے والے ریونیو سے لگایا جا سکتا ہے۔  کمپنی نے 2021ع کے ابتدائی تین ماہ میں  1اعشاریہ 8 ارب ڈالر کا ریونیو حاصل کیا ہے جو کے 2020ع کے مجموعی ریونیو سے بھی زائد ہے
تادم تحریر ایک بٹ کوائن کی قیمت62 ہزارڈالر( تقریبا 95 لاکھ روپے) سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ اسپیس ایکس اور ٹیسلا جیسی کمپنیوں کے مالک اور دنیا کے دوسرے امیر ترین آدمی ایلن مسک نے بھی حال ہی میں کرپٹو کرنسی میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہے۔ جس سےان ڈیجیٹل کرنسیوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close