ریاض میں تاریخی میچ، رونالڈو اور میسی مدِ مقابل ہوں گے

ویب ڈیسک

مبصرین کا کہنا ہے کہ کنگڈم اریانا اسٹیڈیم میں انٹر میامی کے کپتان میسی اور النصر کے کپتان رونالڈو کے مقابلے کو ’The last dance‘ نام دیا گیا ہے

میجر لیگ سوکر (MLS) کلب نے اعلان کیا ہے کہ لیونل میسی کی انٹر میامی ایف سی اپنے پری سیزن انٹرنیشنل ٹور کے ایک حصے کے طور پر 2024 میں کرسٹیانو رونالڈو کے النصر سے مقابلہ کرنے والی ہے

ایک آفیشل بیان میں، ایم ایل ایس کلب نے کہا، کہ وہ کلب کے پہلے بین الاقوامی دورے کے حصے کے طور پر ریاض سیزن کپ میں شرکت کے لیے 2024 کے پری سیزن کے دوران سعودی عرب کا سفر کرے گا۔ ٹیم ملک میں راؤنڈ رابن ٹورنامنٹ کے فارمیٹ میں دو میچ کھیلے گی، سعودی پاور ہاؤسز الہلال ایس ایف سی اور النصر ایف سی سے

ریاض سیزن کپ، ایک تین ٹیموں کا راؤنڈ رابن ٹورنامنٹ، ٹیم کے پہلے بین الاقوامی دورے کا حصہ ہے، جس میں ایل سلواڈور اور ہانگ کانگ کے اسٹاپ بھی شامل ہوں گے

انٹر میامی کا پہلا مقابلہ 29 جنوری کو الہلال سے ہوگا جس کے بعد فروری کو النصر کے خلاف بڑا ٹاکرا ہوگا۔ دونوں میچ ریاض کے کنگڈم ایرینا میں کھیلے جائیں گے

مبصرین کا کہنا ہے کہ کنگڈم اریانا اسٹیڈیم میں انٹر میامی کے کپتان میسی اور النصر کے کپتان رونالڈو کے مقابلے کو ’The last dance‘ نام دیا گیا ہے

انٹرمیامی کے کوچ کریس ہینڈرسن نے کہا ہے ”الہلال اور النصر سے مقابلہ ہماری ٹیم کی صلاحیتوں کا حقیقی ٹیسٹ ہے، جس کے بعد ہم نئے سیزن کی تیاری کریں گے“

الہلال اور النصر دونوں کلب سعودی پرو لیگ کی قیادت کرتے ہیں اور رونالڈو اس لیگ کے سب سے زیادہ اسکورر کھلاڑی ہیں

انٹر میامی کے چیف بزنس آفیسر زیویر ایسینسی نے پریس ریلیز میں کہا کہ ’یہ پرجوش شائقین کے ساتھ دیرپا تعلقات بنانے کا ایک اور بڑا موقع ہے‘

انہوں نے کہا ’ہم سعودی عرب میں نئے حامیوں سے رابطہ قائم کرنے کے لیے پرجوش ہیں، اور یہ بھی امید کرتے ہیں کہ پوری دنیا کے لوگ اس طرح کے میچز یکھنے کے لیے تیار ہوں گے۔‘

واضح رہے کہ میسی اور رونالڈو اپنے کیریئر میں پینتیس بار ایک دوسرے کا سامنا کر چکے ہیں، ان میچز میں میسی نے سولہ جبکہ رونالڈو نے دس مرتبہ جیت اپنے نام کی، اور ان کے درمیان نو میچ ڈرا ہوئے۔ ان میچوں میں، میسی نے اکیس گول اور بارہ اسسٹ کیے ہیں، جبکہ رونالڈو نے بیس گول اور ایک اسسٹ کیا ہے

میسی اور رونالڈو دونوں مجموعی طور پر تیرہ بیلن ڈی آر ایوارڈز جیت چکے ہیں، جس میں ارجنٹینی اسٹار میں آٹھ، پانچ سے آگے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close