مرتضیٰ وہاب کو  ایڈمنسٹریٹر کراچی مقرر کر دیا گیا

نیوز ڈیسک

کراچی : حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب  کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کردیا گیا ہے. تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری بھی کردیا گیا ہے.

نوٹیفکیشن حکومت سندھ کے محکمہ بلدیات کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی میں پہلے سے موجود ایڈمنسٹریٹر کراچی 20 گریڈ کے افسر لیئق احمد کا ٹرانسفر کردیا گیا ہے

واضح  رہے کہ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سندھ حکومت کے ترجمان اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون اور ماحولیات کے طور پر ذمہ داریاں سرانجام دے رہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close